مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ہاروی طوفان کی تباہ کن صورتحال کے بعد انتظامیہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ علاقہ مکین ہوشیار رہیں کیونکہ مگرمچھ رہائشی علاقوں کا رخ کرسکتے ہیں۔ہوسٹن کے نواحی علاقے فورٹ بینڈ کے سرکاری فیس بک پیچ پر یہ ہدایات شیئرکی گئیں کہ طوفان میں گھرے اکثر مگرمچھ گھروں کا رخ کرتے ہیں تاکہ گیراج یا پورچ میں پناہ لیں سکیں۔ شہری اس بات سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں کہ مگرمچھ انہیں اپنی خوراک بنانا چاہتے ہیں لیکن انھیں ہوشیار رہنا چاہیے ۔ ہدایتی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ مگرمچھ سے فاصلہ رکھیں اور ہنگامی صورتحال میں حکام کو مطلع کریں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ہاروی طوفان کی تباہ کن صورتحال کے بعد انتظامیہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ علاقہ مکین ہوشیار رہیں کیونکہ مگرمچھ رہائشی علاقوں کا رخ کرسکتے ہیں۔
News ID 1874854
آپ کا تبصرہ